سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز،بنگلہ دیش فائنل میں پہنچ گیا

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش نے میزبان سری لنکا کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں پہنچ گیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ کوشل پریرا 61 رنزبناکر ٹاپ سکورررہے ، مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں لیں ۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، تمیم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، محموداﷲ نے آخری اوور میں ایک چوکا اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی اور 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، دانن جایا نے 2 ،آپنسو، گونا تھلیکا، مینڈس اور اودانا نے ایک ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!