لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جو کچھ دیکھا، اُس سے مایوسی ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بورے والا ایکسپریس کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز کو تیزی سے سیکھنا ہوگا اور بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ آنا ہوگا۔واضح رہے کہ برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں امام الحق کے کیریئر بیسٹ 151 رنز کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 359 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ناقص فیلڈنگ اور بولرز کی غیر موثر بولنگ کے باعث انگلینڈ نے ہدف 45 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔