اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)رواں سال مارچ میں ہونے والی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی پینٹنگولر کپ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی فیڈرل ایریا کی ٹیم اور رنر اپ رہنے والی پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑی تاحال انعامی رقم سے محروم ہیں، ذرائع کے مطابق جیتنے والی فیڈرل ایریا کی ٹیم کو دو لاکھ انعامی رقم کااعلان گیا تھا مگر آج مئی کا مہینہ ختم ہونے کے قریب ہے اور اب عیدالفطر میں آنے والی ہے مگر فیڈرل ایریا اور پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑی تاحال انعامی رقم سے محروم ہیں، اس حوالے سے جیتنے والی ٹیم فیڈرل ایریا کے کوچ رافع ہاشمی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ رقم کی ادائیگی میں تاخیر سپانسرز کی وجہ سے ہوئی ہے اور انشا اللہ کھلاڑیوں کو ادائیگی کا مسئلہ بیس مئی بروز پیر تک حل کرلیا جائے گا اور سب کھلاڑیوں کو ان کی رقم ادا کردی جائیگی تاکہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔