لاہور(سورپس لنک رپورٹ)بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام پانچویں بحریہ کپ آل پاکستان فلڈلائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا بحریہ کرکٹ سٹیڈیم میں آغاز ہوگیاہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریاض حسین نول ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ بحریہ ٹاؤن تھے۔ شہریار اشرف ڈائریکٹر صاندل ریذیڈینشیاء اور آصف خان ڈائریکٹر مارکیٹنگ صاندل ریذیڈینشیاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سید فخر علی شاہ ڈائریکٹر سپورٹس بحریہ ٹاؤن لاہور نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ قومی ترانے کے بعد سید فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں کو معزز مہمانوں سے متعارف کروایا۔ مہمان خصوصی ریاض حسین نول نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے روز آٹھ میچز کھیلے گئے۔
پہلا میچ ینگ لائنز شرقپور اور سانگلہ الیون کے مابین کھیلا گیا۔ سانگلہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 58 رن سکورکئے۔ جواب میں ینگ لائنز شرقپور کی ٹیم صرف 43 رن بنا سکی۔ سانگلہ الیون نے میچ 15 رن سے جیت لیا۔
دوسرا میچ ایس کے بی الیون اور یاریاں الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ ایس کے بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 38 رن سکورکئے۔ جواب میں یاریاں الیون نے ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔
تیسرا میچ شبیر الیون اور زین الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ شبیر الیون پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں صرف 25 رن بناسکی۔ جواب میں زین الیون نے بآسانی ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔
چوتھا میچ مارخور ہیروز اور شرقپور لائنز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ شرقپور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 44 رن سکورکئے۔ جواب میں مارخور ہیروز کی ٹیم 29 رن سکور کرسکی۔ شرقپور لائنز نے میچ 15 رن سے جیت لیا۔
پانچواں میچ سنی الیون اور گوگا الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ سنی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 68 رن سکورکئے۔ جواب میں گوگا الیون کی اننگز 44 رن تک محدود رہی۔ سنی الیون نے میچ 24 رن سے جیت لیا۔
چھٹا میچ بابر جے 3 اور جانباز الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ جانبازالیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 48 رن سکورکئے۔ جواب میں بابر جے 3 نے ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔
ساتواں میچ پینتھر الیون اور شمع الیون کے مابین کھیلا گیا۔ پینتھر الیون کے بلے بازوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے سکور بورڈ پر 90 رن کا ٹارگٹ سجایا۔ پینتھر الیون کی جانب سے زین نے 5 چھکوں کی مدد سے 34رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ شمع الیون کی جوابی اننگز صرف 22 رن تک محدود رہی اور پینتھر الیون نے میچ بآسانی 68 رن سے جیت لیا۔
آٹھواں اور پہلے دن کا آخری میچ شاہ زیب ڈی ایچ اے اور عمران سرجی الیون کے مابین کھیلا گیا۔ عمران الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 54 رن سکورکئے۔ جواب میں شاہ زیب الیون نے ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔