انٹریونیورسٹیز والی بال چیمپئن شپ کا فائنل سینٹرل پنجاب نے جیت لیا

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام پشاور میں جاری انٹر یونیورسٹیز والی بال چیمپئن شپ کا فائنل رائونڈ مکمل ہوگیا جس میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے فائنل میں پشاور یونیورسٹی کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا پشاور یونیورسٹی کی ٹیم رنر اپ رہی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے فائنل میں پشاور یونیورسٹی کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچیس اکیس پچیس بائیس اور پچیس انیس سے ٹرافی جیتی

 

تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے سرگودھا یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داد خان پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریسڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرمزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بخت جہان سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر حسن شیر ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم نورزادہ یحیی خانہدایت اللہ رحیم خان عبدالرشید انور آفیشلز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داد خان اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!