لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام پانچویں بحریہ کپ آل پاکستان فلڈلائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے بحریہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز آٹھ میچز کا فیصلہ ہوااور پہلے رائونڈ کے میچز کا بھی اختتام ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز سے پری کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز ہوگا ۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے روز صاندل ریذیڈینشیاء کے ایم ڈی شہریار ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔
پہلے میچ میں یونائیٹڈ الیون نے سپرکنگز کو 23رن سے ہرادیا۔ یونائیٹڈ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 70 رن سکورکئے ۔ جواب میں سپرکنگز 47 رن سکور کرسکی۔
دوسرے میچ میں پاک وارئیرز نے ایسز الیون کو 15رن سے ہرادیا۔ پاک وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 50 رن سکورکئے ۔ جواب میں ایسز الیون 35 رن سکور کرسکی۔
تیسرے میچ میں میلسی الیون نے بحریہ الیون کو 7رن سے ہرادیا۔ میلسی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 53 رن سکورکئے ۔ جواب میں بحریہ الیون 46 رن سکور کرسکی۔
چوتھے میچ میں سجاول الیون نے شاہدرہ الیون کو 1رن سے ہرادیا۔ سجاول الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 58 رن سکورکئے ۔ جواب میں شاہدرہ الیون 57 رن سکور کرسکی۔
پانچویں میچ میں حق باہو الیون نے الف لام میم الیون کو49رن سے ہرادیا۔ حق باہو الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 78 رن سکورکئے ۔ جواب میں الف لام میم الیون 30 رن سکور کرسکی۔
چھٹے میچ میں بھمبر الیون نے اشرفیہ الیون کو 9رن سے ہرادیا۔ بھمبر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 59 رن سکورکئے ۔ جواب میں اشرفیہ الیون 50 رن سکور کرسکی۔
ساتویں میچ میں حمایت کاظمی الیون نے جھولے لعل الیون کو 26رن سے ہرادیا۔ کاظمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 65 رن سکورکئے ۔ جواب میں جھولے لعل الیون 39 رن سکور کرسکی۔
آٹھویں میچ میں غوثیہ الیون نے لاہوری ٹائیگرز کو 5رن سے ہرادیا۔ غوثیہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 54 رن سکورکئے ۔ جواب میں لاہوری ٹائیگرز 49 رن سکور کرسکی۔
ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں 16 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ جن میں پاک وارئیرز، بابر جے 3، یاریاں الیون ، کاظمی الیون، سانگلہ الیون ، شرقپور لائنز، سنی الیون ، میلسی الیون، سجاول الیون، زین الیون، غوثیہ الیون، یونائیٹڈ الیون، شاہ زیب الیون ، حق باہو الیون، پینتھر الیون اور بھمبر الیون کی ٹیمیں شامل ہیں ۔