ہاکی فیڈریشن نے تمام اولمپنزسے ملاقات کا اعلان کردیا

لاہور۔(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پہلے مرحلے میں اولمپک فارم کے سربراہ سابق کپتان منظور جونئیر سے ملاقات کریں گے، جمعرات کو کراچی میں اصلاخ الدیں، سمیع اللہ، حسن سردار، ایاز محمود، وسیم فیروز، قمر ابراھیم، کامران اشرف ، حنیف خان اور دوسرے اولمپئنز سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات پر ادارے موجود ہیں، پی ایچ ایف کا گزشتہ ساڑھے تین سال کا فرانزک آڈٹ ہوچکا اگرکچھ بے قاعدگیاں نظر آئیں تو رپورٹ سامنے آجائے گی۔ اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کا انحصار 20 جون کو ہونے والی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی میٹنگ پر ہوگا ، جس میں صدر خالد سجاد کھوکھر اور وکیل شرکت کرکے پاکستان پر پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر عائد جرمانے پر بات کریں گے۔

تعارف: newseditor