نیو یارک(سپورٹس لنک رپورٹ) 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز کی 27 مئی سے شیڈول فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرینا ولیمز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے راؤنڈ 32 میچ میں شرکت کیلئے نہیں آ پائیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ نہیں کھیل پائوں گی۔ ایونٹ سے دستبرداری میرے لیے مشکل فیصلہ تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ رواں سال فرنچ اوپن ٹینس میں بھی شرکت نہیں کر پائیں گی۔ انہوں نے آخری مرتبہ 2016 میں کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی۔میڈرڈ اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی کلے کورٹ کھیلنے کیلئے تیار نہیں اور شاید اسی وجہ سے انہوں نے اٹالین اوپن میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ سرینا نے رواں سال اب تک صرف دو ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔ میامی اوپن کے پہلے اور انڈین ویلز کے تیسرے راؤنڈ میں انہیں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔