گورنمنٹ جناح کالج اور گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار انٹر کالج رمضان T-20 کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

گورنمنٹ جناح کالج اور گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار انٹر کالج رمضان T-20 کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں  غلام اشرف اور سفیان عثمانی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے جاری انٹر کالج رمضان T-20 کپ کے نائٹ میں کھیلے گیے

میچز میں گورنمنٹ جناح کالج اور گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار اپنے آخری میچ میں اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں ۔

عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے اپنے آخری میچ میں گورنمنٹ جناح کالج نے گورنمنٹ کالج فار مین کو 9 وکٹوں سے دے کر فائنل میں پہنچ گی۔ گورنمنٹ کالج فارمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔

روحیل نسا ر نے 39 ، علی رضوان نے 22 اور عبدل رحمان نے 21 رنز بنائے۔ محمد داور نے 14 رنز دیکر 3 جبکہ غو س ابراہیم اور نعیم گل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں گورنمنٹ جناح کالج نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 123 رنز بنا لئے۔

غلام اشرف نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 53 اور رضوان خان نے 48 رنز بنائے۔ میچ کے اختتام پر غلام اشرف کو پلیئر آف دی میچ کا پانچ ہزار روپے کا ایوارڈ دیا گیا۔

آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار نے بھی اپنے آخری گروپ لیگ میچ گورنمنٹ شپ اونرز کالج کو 24 رنز سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ سفیان عثمانی نے ایک چو کے اور ایک ایک چھکے کی مدد ناقابل شکست 56 ،

محمد شاہ میر خان آوٹ ہوئے بغیر 36 اور عبداللہ 21 رنز بناے گورنمنٹ پاک شپ اونر کالج کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔ محمد قاسم نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کھیل کے اختتام پر جمشید عیسیٰ ڈائریکٹر اسپورٹس آئی بی اے کراچی یونیورسٹی نے پلیئر آف دی میچ کا پانچ ہزار روپے کا کیش ایوارڈ سفیان عثمانی کو دیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر راحت علی شاہ، عارف وحید، افضل قریشی اور محمد طارق حفیظ بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!