ہمبنٹوٹا(آئی این پی)سری لنکا اور پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہونگے۔واضح رہے کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا، تیسرا 31 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا 2 جون کو کھیلا جائے گا
جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلے جائینگے ۔ سری لنکا میں موسم کی شدت سخت ہے اور شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ پاکستان ٹیم کی قیادت کپتان روحیل نذیر کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد طحہ، عباس آفریدی، اختر شاہ، باسط علی، حیدر علی، خیام خان، محمد حارث، محمد جنید، محمد وسیم، نیاز خان، سیام ایوب، شیراز خان، سلیمان شفقت اور قاسم اکرم شامل ہیں۔