برسٹل (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیزنے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 91رنز سے شکست دیدی۔برسٹل کائونٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 47اعشاریہ 2اوورز میں 330رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈکی جانب سے ٹام بولنیڈیل 106بناکر آئوٹ ہوئے، جبکہ کپتان کین ولیمسن 85اور اش سوڈھی39قابل ذکر کیوی بیٹیسمین تھے۔
انکے علاوہ کوئی اور کیوی بیٹسمین کالی آندھی بولرز کا مقابلہ خاطر خواہ انداز میں نہ کرسکا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریٹھ ویٹ نے تین، فبیان ایلن دوجبکہ ایشلے نرس، اوشین تھامس، کیمرروچ اور شیلڈن کوٹریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف شائی ہوپ کے برق رفتار 101 رنز کی بدولت 422رنز کا پہاڑجیسا ہدف دیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کرس گیل اور لوئس نے 58 رنز کا آغاز فراہم کیا، گیل 22 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔