یومِ پاکستان کے حوالے سے کراچی ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

پاکستان رینجرز (سندھ) کے زیر اہتمام لیزر لیگ پاکستان اور ورلڈ گروپ کے تعاون سے یومِ پاکستان کے حوالے سے کراچی ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقادحاجی ابو بکر ٹرنک والا باکسنگ ارینہ پیپلز فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں کیا گیا۔یہ چیمپئن شپ 18 سے 23 مارچ 2022 تک جاری رہی جس میں کراچی کے 7 ڈویژن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سول، سماجی اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شاہد خان آفریدی، معین خان اور اولمپئن صلاح الدین،صدر ورلڈ گروپ شاہ زیب محمد ٹرنکوالا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ورلڈ گروپ محمود محمد ٹرنکوالا، CEO ورلڈ گروپ انس محمد ٹرنکوالا، COO لیزر لیگز پاکستان اسحاق شاہ اوررینجرزکے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

باکسنگ چیمپئن شپ کے تمام مقابلوں میں کراچی ساؤتھ کی ٹیم نے مجموعی طور پر زیادہ مقابلے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔مہمانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔کھیل کے اختتام پر علاقائی رقص اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ باکسنگ چیمپئن شپ کابنیادی مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو منشیات اوردیگر معاشرتی برائیوں سے روکنا اور ذہن سازی کرنا ہے۔ شرکاء نے کھیلوں کے انعقاد کی سرپرستی اور تعاون پر پاکستان رینجرز (سندھ) کے کردار کو سراہا۔

error: Content is protected !!