لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان کےاوپنرمحمد شہزادآئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، ان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام علی خل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد شہزاد کی جگہ اکرام خل کوافغانستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے شہزادپاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں گھٹنے کی انجری ک شکار ہوئے تھے۔وکٹ کیپر بیٹسمین آسٹریلیا اورسری لنکا کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ضرور تھے لیکن اب انجری کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ دوہزار پندرہ سے محمد راشد ون ڈے میں افغانستان کیلئے دوسرے سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی ہیں، وہ 55اننگزمیں 1843رنزاسکور کرچکے ہیں۔ جبکہ ان کے متبادل علی خل دوہزاراٹھارہ میں ہونے والے انڈرنائیٹن ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے چاراننگزمیں 185رنزبنائے تھے۔خل نے گزشتہ سال آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا وہ پہلا ٹیسٹ جیتنے والی افغان ٹیم کا حصہ تھے۔ کھلاڑی کے متبادل کیلئے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد کھلاڑی کواسکواڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔