بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 جیت لیا۔

 

بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 جیت لیا۔

سڈنی ( 13دسمبر ) بنگلہ دیش نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 جیت لیا۔ فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔

ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 کا اختتام ایک شاندار ایوارڈ تقریب کے ساتھ ہوا جس میں شریک ٹیموں کو اعزاز سے نوازا گیا اور ایک ایسے ایونٹ کی کامیابی کا جشن منایا گیا

جس نے نہ صرف کرکٹ کی عمدگی کا مظاہرہ کیا بلکہ مختلف ، جامع اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 میں کثیر الثقافتی کرکٹ ٹیلنٹ کا شاندار مظاہرہ دینے میں آیا ۔

مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والی 8 کمیونٹی ٹیمیں اس تاریخی مقام پر ایک پرجوش ٹورنامنٹ کے لئے جمع ہوئیں جس نے سرحدوں کو عبور کیا اور کھیلوں کے ذریعے اتحاد کا جشن منایا۔

اس ایونٹ کے ٹائٹل اسپانسر اے ڈی گروپ آف کمپنیز کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ عدیل ملک اے ڈی گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں اور ان کے گراں قدر تعاون کے بغیر یہ تقریب ممکن نہ ہوتی۔ اس اسپانسرشپ نے ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 کی کامیاب کیا اور اسے رونق بخشی

تقریب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلی سمیت معزز مہمان موجود تھے کرکٹ لیجنڈز بریٹ لی اور رسل آرنلڈ بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔

نک ہاکلی نے کہا کہ کامل خان کی کاوشوں سے منعقدہ یہ کتنی شاندار تقریب ہے یہ ایونٹ کمیونٹی کو اکٹھا کرے گا اور یکجہتی کو فروغ دے گا۔

ایونٹ کے بانی کامل خان نے کہاکہ ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح کرکٹ مختلف برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے ۔

یہ کھیل کے لئے ہماری مشترکہ محبت کا عکاس ہے اور اس طرح کے ایونٹس اپنائیت اور اتحاد کا احساس پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!