پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آسڑیلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ٹاونٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل آسٹریلین ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے، آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس پاکستان کیخلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔اسٹوئنس اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کوَر کے طور پر مچل مارش کو اسکواڈ میں بلایا ہے تاہم باضابطہ طور پرمتبادل کا اعلان نہیں کیا گیا کیوں کہ کھلاڑی کا متبادل ہونے کے بعد ٹیم میں دوبارہ اپنی جگہ پر واپس آنا ممکن نہیں۔مچل مارش اس ہفتے آسٹریلیا اے کی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ پہنچ رہے ہیں۔آسٹریلیا کےکپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ابھی نہیں معلوم کہ اسٹوئنس کتنے میچز کیلئے باہر ہوئے ہیں، ان کی فٹنس کو مانیٹر کیا جارہا ہے، اگلے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor