عالمی کپ کے پاکستان بھارت اہم میچ سے قبل مصباح الحق کا شائقین کیلئے خصوصی پیغام

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے سابق قومی بیٹسمین مصباح الحق نے پاکستان اور بھارت کے شائقین کو مشورہ دے دیا۔مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ شائقین ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو انجوائے کریں اور جذبات کو قابو میں رکھیں۔مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں دونوں ملکوں کا میچ مدَر آف آل میچز کہلاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں 4سال پہلے ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف کپتان تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم ڈسپلن کے ساتھ کر کٹ کھیل کر میچ جیتے۔ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں آج پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوںگی۔

تعارف: newseditor