تم نے مجھے ہی مارنا تھا، شاہد آفریدی اور اعظم خان کی دلچسپ گفتگو کی کہانی

پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کو ایک اوور میں تین چھکے مارنے پر اعظم خان نے ان سے کی گئی دلچسپ گفتگو سے متعلق بتادیا۔نجی ٹی وی چینل پروگرام میں کرکٹر اعظم خان نے بتایا کہ جب شاہد بھائی کو چھکے مارے تو کافی لوگوں نے بولا کہ تم نے ان کی عزت نہیں کی اور چھکے لگادیے تو میں نے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں وہ پاکستان کے سپر سٹار ہیں۔اعظم خان نے کہا کہ ان کے خلاف کھیل کر کافی مزہ آیا لیجنڈ کے خلاف اچھی کارکردگی ہوجائے تو اپنا بھی نام ہوجاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے بتایا کہ بعد میں شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی، ہم کھانا کھانے گئے ہوئے تھے تو شاہد بھائی میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ تم نے مجھے ہی مارنا تھا۔اعظم خان نے کہا کہ میں نے شاہد بھائی سے کہا کہ اور کوئی ملا ہی نہیں تھا۔واضح رہے کہ اعظم خان نے پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی جبکہ بوم بوم آفریدی نے اپنا آخری پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلا تھا۔

error: Content is protected !!