کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں باکسنگ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ یہ کیمپ 10 مارچ کو شروع ہوا تھا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر اعجاز نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مجموعی طور پر 20 باکسرز حصہ لیا جن میں 17 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔مرد باکسرز میں محمد فہیم، جان زیب خان، زوہیب رشید، محمد دائود خان، اورنگزیب نقیب اللہ، شہاب، محفوظ علی، ذاکر حسین، الیاس حسین، ابراہیم، محب اللہ، سید کامل فرخ، ثنا اللہ، اظہر، محمود الحسن اور عرفان خان جبکہ خواتین باکسرز میں مہرین، اذکہ اشفاق اور فاطمہ زہرا شامل تھیں۔ تربیتی کیمپ میں کوچنگ کے فرائض ارشد حسین، ضیغم، محمد طارق صدیقی اور نثار خان نے انجام دیئے۔ ناصر اعجاز نے مزید بتایا کہ فیڈریشن نے آئندہ ماہ انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام باکسرز شرکت کریں گے، چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے باکسرز کو کامن ویلتھ گیمز سے قبل جدید تربیت کے لئے ازبکستان بھیجا جائے گا۔

error: Content is protected !!