سابق کپتان مصباح الحق کی نظر میں قومی ٹیم کی بڑی کمزور کیا ہے؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم کو ذہنی طور پر کمزور قرار دے دیا۔ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم ذہنی طور پر کمزور ہے، میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم دباؤ میں تھی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں۔سابق کپتان ٹیم مینجمنٹ سے بھی ناخوش دکھائی دیے اور کہا کہ‏ ٹیم سلیکشن میں غلطیاں کی گئیں، ‏انہیں یہ علم نہیں کہ 6 اچھے بیٹسمین اور 5 اچھے بولر کون ہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھاکہ ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کا فقدان ہے، ‏بھارتی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں ڈسپلن کےساتھ کھیل رہی ہے، اسی تسلسل کے باعث بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے۔

تعارف: newseditor