مصباح الحق پاکستان میں کرکٹ کے گاڈ فادر ہیں، مکی آرتھر

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پاکستان میں کرکٹ کے گارڈ فادر ہیں، جن لوگوں پر اعتماد کیا انہوں نے مایوس کیا، کرکٹ کمیٹی کیلئے مصباح الحق اور وسیم اکرم کے نام میں نے تجویز کئے اور انہوں نے ہی میری مخالفت کر دی،کرکٹ کمیٹی میں مجھ سے بہت سوالات کئے گئے اور چند سوال ایسے تھے جو صرف رائے پرمبنی تھے اور حقائق سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا، کمیٹی ممبران نے غلط حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ہی فیصلہ کیا، کراچی کنگز کی کوچنگ پر کوئی اعتراض نہیں ،میں فرنچائز کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنا چاہوں گا۔کریک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران میں نے یہ کہا تھا کہ مصباح الحق پاکستان کی کرکٹ کے گاڈ فادر ہیں۔ مصباح ایک بہترین شخصیت کے حامل انسان ہیں اور وہ بحیثیت کوچ بہترین کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبران جن میں مصباح الحق اور وسیم اکرم شامل تھے، کے نام میں نے ہی تجویز کئے اور انہوں نے ہی میری مخالفت کر دی، وسیم اکرم کو انٹرنیشنل لیول پر بہت تجربہ ہے، اس لیے ان کا نام کرکٹ کمیٹی کے لیے تجویز کیا جب کہ مصباح الحق پاکستان میں کرکٹ کے گارڈ فادر ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ عالمی کپ کے بعد بننے والی کرکٹ کمیٹی میں میرے سے بہت سوالات کئے گئے اور چند سوال ایسے تھے جو صرف رائے پرمبنی تھے اور حقائق سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی ممبران نے غلط حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ہی فیصلہ کیا، بہرحال میرا پاکستان کے ساتھ تین سال کا سفر انتہائی شاندار رہا۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی کوچنگ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ میں اس فرنچائز کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنا چاہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سال کے سفر میں بہت محنت کی، ون ڈے کرکٹ میں چیمپیئنر ٹرافی جیتی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے۔ٹیم کا بہتری کی جانب سفر جاری تھا، امید کرتا ہوں مصباح کی کوچنگ میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

تعارف: newseditor