الفا ایجوکیشن نیٹ ورک اور الفا ہائی سکول کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا افتتاح ہو گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک اور الفا ہائی اسکول کے زیر ایتمام الفا ہائی انٹر ہاؤس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی اوليمپین افتخار سید نے غبارے فضاء میں اڑا کے رنگا رنگ الفا ہائی انٹر ہاؤس تقریب کا افتتاح کیا اور ان کے سندھ اوليمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس KDA ایاز منشی، اسپورٹس اورگنایزر محمّد نسیم، الفا ہائی کی پرنسپل مس سمبول جہاں، مس عائشہ عارف، علی معراج، الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے اسپورٹس ڈائریکٹر ماجد رسول، شاہزیب نظر، جاوید عرب، جاوید خان، آصف ظہیر، صدام حسین، حق نواز، اسپورٹس کوارڈینیٹرز کاشف احمد فاروقی اور مس نایاب مالک بھی موجود تھی

حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانی نشوونما کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے اور الفا ہائی اسکول اور الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے تمام ڈائریکٹرز خاص طور پر پرنسپل مس سمبول جہاں کا شکریہ ادا کیا۔ باسكیٹ بال میں ڈائرس ہاؤس نے روفس ہاؤس کو، ٹیبل ٹینس میں روفس ہاؤس نے آرکٹین ہاؤس کو، تھروبال میں آرکٹین ہاؤس نے ڈائرس ہاؤس کو، فٹسال میں ڈائرس ہاؤس نے روفس ہاؤس کو شکست دے کر۔ ہاؤس ٹروفی اپنے نام کی۔ آخر میں مہمان خصوصی اوليمپین افتخار سید، احمد علی راجپوت، مس سمبول جہاں، ایاز منشی اور محمّد نسیم نےکھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔

error: Content is protected !!