پاک سری لنکا ون ڈے سیریزکے لیے سکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا

کراچی (این این آئی)پاک سری لنکا ون ڈے سیریزکے لیے سکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا،نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ساڑھے 3 ہزارپولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، سندھ ریزرو پولیس،ریپڈ رسپانس فورس ،اسپیشل برانچ اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے،نیشنل اسٹیڈیم کے اندر کی سیکیورٹی سندھ رینجرز کے پاس ہوگی،نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بلند عمارتوں پرماہر نشانہ باز اسنائپر شوٹر تعینات ہونگے، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں کو مکمل سیل کردیا جائے گا،ٹیموں کے روٹ کو سرویلنس کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی،نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے 4 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں،غریب نواز گراونڈ، ایکسپو سینٹر،اردو یونیورسٹی گراونڈ اوررانا لیاقت علی کالج کی پارکنگ شامل ہے،میچ دوپہر 3 بجے شروع ہو گا جو رات پونے گیارہ بجے تک جاری رہے گا،شائقین کرکٹ کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی،

میچ ٹکٹ پر تحریر چیزیں لانے پر پابندی ہوگی۔یہ بات ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر نے بدھ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے دوران ٹریفک پولیس کے 2ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے،شائقین کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں،شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریاز سے اسٹیڈیم تک لانے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہونے والے میچز میں یہی پارکنگ ایریاز رکھے گئے تھے۔جو لوگ شہر کے مختلف علاقوں سے آرہے ہیں اہنیں پارکنگ میں مشکلات نہ ہوں۔پارکنگ ایریاز سے نیشنل اسٹیڈیم کے لیئے شیٹل سروس چلائی جائے گی۔میچ میں شرکت کے لیے شائقین کے پاس ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔اگر قومی شناختی کارڈ پر کوئی اور بھی پتہ درج ہے تو تصدیق کے بعد انہیں اپنے رہائشی مقام پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ٹریفک پولیس افسران اور اہلکار عوام کی رہنمائی کریں گے۔کوشش کی گئی ہے کہ اس مرتے پہلے سے ذیادہ بہتر انتظام ہوں۔ ڈیوٹی انجام دینے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو مکمل پریف کیا جائے گا تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں،

دیکھا گیا ہے کہ جس مقام سے ٹریفک روکا جاتا ہے اس کے اطراف کا علاقہ سب سے زیادہ ٹریفک جام سے متاثر ہوتا ہے،ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود ہوں گے۔تمام آگاہی اور متبادل راستوں کی معلومات ٹریفک پولیس کے ریڈیو 88.6 پر بروقت دی جاتی رہے گی۔آگاہی مہم سوشل میڈیا پر بھی د جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف قائم اسپتالوں کی طرف جانے والوں کو چیکنگ پوائنٹ سے گزر کر جانا ہوگا۔آغاخان روڈ عام عوام کے لیئے بند ہوگا۔میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوکر رات گیارہ بجے تک جاری رہے گا۔ایس او پی کے تحت میچ شروع ہقنے سے تین گھنٹے قبل راستے بند کیے جائیں گے۔شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے لیاری ایکسپریس وے کا استعمال کریں۔اچی شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے انکے لیے پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ضلع وسطی(سینٹرل)اور غربی(ویسٹ )کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 ۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔

ضلع ملیر اور شرقی کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا اور سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سند ھ یو ٹرن ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔ ضلع شرقی اور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ ۔ ملینئیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ (جانب ڈالمیا) پر درج بالا گرانڈ میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں بحریہ یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈلایا جائے گا ۔ضلع جنوبی سٹی ، اور کورنگی و ڈیفنس کے رہائشی براستہ شارع فیصل ۔شارع قائدین۔ اللہ والی چورنگی ۔ سوسا ئٹی سگنل سے پی پی چورنگی اور یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر ۔ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گرانڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے۔یا شارع فیصل ، ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 کا راستہ اختیار کریں۔ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی براستہ ناظم آباد، ل لیاقت آباد نمبر 10 ۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گرانڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے ۔ٹاور، صدر ، کلفٹن /ڈیفنس کے رہائشی نیو ایم اے جناح روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، نیو ٹان یو ٹرن سے اسٹیڈیم روڈ ۔ اسی طرح شارع فیصل ، شارع قائدین ، پی پی چورنگی نیو ایم اے جناح روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، نیو ٹان یو ٹرن سے اسٹیڈیم روڈ سے درج بالا کالج گرانڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے ۔

متبادل راستوں کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانب اسٹیڈیم عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کارساز , ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا اور اسی طرح ائر پورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹان ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔ آغا خان ہسپتال اور لیاقت نیشنل ہسپتال آنے والے حضرات نیو ٹان تھانہ کی طرف سے آئیں ٹریفک پولیس کا عملہ انکی مکمل رہنمائی اور تعاون کے لیے موجود ہوگا۔اسکے علاوہ میچ دیکھنے والے شائقین کو ٹکٹ دیکھا کراس راستے سیآگے جانے کی اجازت ہوگی۔یونیورسٹی روڈ ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔ضلع وسطی ، شرقی، ملیر ، جنوبی اور غربی والے حضرات لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک ، ماڑیپور تا سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کرسکتے ہیں میچز کے دوران سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔

لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دئیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں ۔

error: Content is protected !!