لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے ورکرز نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی صفائی کی اور انسداد ڈینگی سپرے کیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زناصر ملک ،محمد ریاض، صوفی ستار نے انسداد ڈینگی مہم کی نگرانی کی، درجنوں ورکرزنے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پانی کی نکاسی کے پوائنٹ چیک کئے ، جھاڑیوں اور سڑکوںکی صفائی کی،انسداد ڈینگی سپرے پورے علاقے میں کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے ہم سب کافرض ہے کہ ہم اپنے دفاتر، گرائونڈز اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں
سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے ہمیشہ انسداد ڈینگی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، اب بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی مکمل صفائی کی گئی ہے تاکہ ڈینگی مچھر کو افزائش کا موقع نہ مل سکے، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں صفائی روازنہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کو ہدایت کی کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور ڈینگی سپرے وقفے وقفے سے کیا جائے۔