شعیب ملک نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل سب سے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ شعیب ملک چار دہائی میں کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں اور پاکستان کے پہلے کرکٹر ہیں۔ شعیب ملک نے بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

اڑتیس سالہ شعیب ملک نے کیرئیر کا آغاز 1999 میں کیا تھا اور اسی سال 90 کی دہائی ختم ہوئی۔ جسکے بعد 2000 سے 2009 تک دوسری اور پھر 2010 سے 2019 تک تیسری دہائی میں بھی شعیب ملک پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے اور 2019 ختم ہونے کےبعد 2020 میں بھی شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل میچ کھیلا اور چوتھی دہائی میں شعیب ملک کا یہ انٹرنیشنل میچ تھا۔

error: Content is protected !!