وزیراعظم عمران خان کے یو این او میں خطاب پر کرکٹرز کا بھرپور خراج تحسین

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبردست مسٹر خان نے آپ نے کردکھایا۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے ٹوئیٹ میں کہا کہ عمران خان ایک مضبوط ، خوددار اور بے خوف شخصیت ہیں،مجھے اپنے پاکستانی اور مسلمان ہونے پر فخر ہے کہ میرا آپ جیسا لیڈر ہے۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم نے بہترین تقریر کی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ کے سد باب ، اسلامو فوبیا اور پیغمر اسلام ﷺ کی توہین اور مسئلہ کشمیر جیسے اہم موضوعات پر بات کی۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج ثابت کیا کہ وہ پاکستان اور اسلام کے بہترین ترجمان ہیں، وہ برصغیر میں امن کے سفیر ہیں اور عالمی رہنما بن کر ابھر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!