پی ایف ایف کا ایشین انڈر19فٹبال چمپئن شپ کیلئے ٹرائیلز کا اعلان

کوئٹہ(اسپورٹس رپورٹر) اے ایف سی انڈر19فٹبال چمپئن شپ 2تا10نومبر عراق میں کھیلی جائیگی ۔ قومی انڈر 19فٹبال ٹیم کی تشکیل کیلئے پی ایف ایف سلیکشن کمیٹی کی زیرنگرانی فائنل ٹرائیلز4تا6اکتوبرڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس،لییہ (پنجاب) میںہونگے۔اس سلسلے میںکراچی میں بھی 30ستمبر اور یکم نومبر کو 2روزہ ٹرائیلز کاکے ایم سی اسٹیڈیم پر دوپہر 2بجے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرائیلز میںشرکت کے خواہشمند مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اصل قومی شناختی کارڈ، ’ب‘ فارم ‘اپنے والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ،4عدد تازہ پاسپورٹ سائز فوٹواور مکمل فٹبال کٹ کے ہمراہ مذکورہ گراؤنڈ پرہیڈ کوچ سید ناصر اسمٰعیل کو رپورٹ کریں۔

یکم جنوری 2001کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائیلز میں شرکت کے اہل ہونگے۔ٹرائیلز کیلئے آنے والے کھلاڑیوں کوکوئی ٹی اے ڈی نہیںملے گا۔ جبکہ لیہ میں ہونے والے فائنل ٹرائیلز میں قومی ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑیوں کو پی ایف ایف کی جانب سے ٹی اے ڈی اے دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!