فیملی سپورٹس فیسٹیول میںدی لاہور لائسیم سکول نے پانچ میڈل جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر )نیشنل سکول اکیڈمی کے زیر اہتما م فیملی سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف سکولوں کے سینکڑوں طلبا ء وطالبات نے شرکت کی۔فیروز پور روڈ پر واقع نیشنل کو چنگ سنٹر میں منعقد ہونے والے فیملی سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر طلبا ء وطالبات نے فلیگ مارچ شرکت کی اور بچوں نے خصوصی ٹیبلوزاور خاکے پیش کئے۔اس موقع پر طلبا ء وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے والدین اور ٹیچرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنی شاندار کار کردگی کی بدولت ایک گولڈ میڈل ،دو سلور اور اتنے ہی برائونز میڈلز جیتنے میں سرخرو ہوئے۔بچوں کی اس شاندار کارکردگی کے پیچھے ڈائریکٹر سپورٹس خاور محمود کی سخت محنت شامل تھی۔میڈلز جیتنے والے بچوں میں عنایہ ،فائق علی،فیضان منیر،مسکان علی،شہروز علی،عنویرہ فاطمہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!