لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں،ماہر کوچز اور ٹرینرز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں
صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان کھلاڑی نیشنل گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں اور پنجاب کے لئے زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تیاری کے لئے جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے
تجربہ کار کوچز تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑی اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کھیل کو مزید بہتر بناکر پنجاب کو فتح سے ہمکنار کریں۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کے لئے پنجاب سٹیڈیم میں جاری اتھلیٹکس کے کیمپ میں 15لڑکے، 10لڑکیاں، کبڈی کے کیمپ میں 10 لڑکے، رگبی کے کیمپ میں 12لڑکے، 10لڑکیاں، بیڈمنٹن کے کیمپ میں 6لڑکے، 6لڑکیاں،تائیکوانڈو کے کیمپ میں 8لڑکے،6لڑکیاں، کراٹے کے کیمپ میں 14لڑکے،، 9لڑکیاں اور جوڈو کے کیمپ میں 6لڑکے، 4لڑکیاں،جمنیزیم ہال میں ہی باسکٹ بال کے کیمپ میں 14لڑکے ، 14لڑکیاں، ٹیبل ٹینس کے کیمپ میں 6لڑکے، 6لڑکیاں،والی بال کے کیمپ میں 14لڑکے، 14لڑکیاں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 22لڑکے، 22لڑکیاں، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں 15لڑکے، 12لڑکیاں کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔