تیسرا ٹی ٹوئنٹی،آسڑیلیا نے ٹاس جیت لیا،پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

پرتھ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں ہوئی ہیں۔فخر زمان، آصف علی، محمد عرفان اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر کے امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹٓس کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پاکستان کے خوش دل شاہ اور موسیٰ خان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

تعارف: newseditor