پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی،

سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا،

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پانچواں ٹی20 میچ آج بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، تیسرا اور چوتھا میچ کیویز کے نام رہا،

پاکستان کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج ہونے والا آخری میچ جیتنا ہو گا، محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر ہے۔

error: Content is protected !!