پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز2019 ، ماہ نور شہزاد فائنل میں داخل

اسلام آباد (رپورٹ نواز گوھر) پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز2019 ویمنز سنگلز میں پاکستان کی ماہ نور شہزاد اور ایرانی کھلاڑی ثریا آغائی حجی آغاکی فائنل میں ،مینز سنگلز مارشیس کےجولین پاول اور تھائی لینڈ کے ساران جیمسری بھی فائنل میں پہنچ گئی ویمنز ڈبلز میں پاکستانی کھلاڑیوں ماہ نور شہزاد و بشری قیوم اور مالدیپ کی امیناتھ نبیہاعبد الرزاق وفاطمہ نبیہا عبد الرزاق میں فائنل ہو گا مینز ڈبلز میں نیپال کے ڈیپیش دھمی ورتنا جیت تمانگ اورتھائی لینڈ کے پرڈ ٹینگسری اپیفن واپیچسٹ ٹیراوٹ نے فاہنل کے لیے کوالیفائی کیا مکس ڈبلز میں نیپال کے ڈیپیش دھمی وامیتا گری اور مالدیپ کے حسین زیان شہید و فاطمہ نبیہا عبد الرزاق نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں جاری پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز2019 ، جس میں 12 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں افغانستان ، ایران ، عراق ، نیپال ، مالدیپ ، چیک جمہوریہ ، ماریشیس ، کینیڈا ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ ، امریکہ اور پاکستان شامل ہیں انٹر نیشنل سیریز کے ویمنز سنگلزکے پہلے سیمی فائنل میں پاکستا نی کھلاڑی ماہ نور شہزادنے مالدیپ کی کھلاڑی نیلہ نجیب کو 21۔18اور 21-11 سے کرا۔کا۔فاینل مج جگہ بنائی دوسرے سیمی فائنل میں ایرانی کھلاڑی ثریا آغائی حجی آغانی پاکستانی کھلاڑی پلواشہ بشیر کو 21۔14اور21-15 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مینزسنگلزکے پہلے سیمی فائنل میںمارشیس کے کھلاڑی جولین پاول نے امریکی کھلاڑی ہوورڈ شوکو کو 21-14 ، 14-21 اور 21- 07سےہرایا دوسرے سیمی فائنل میںتھائی لینڈ کے کھلاڑی ساران جیمسری نے پاکستانی کھلاڑی اویس زاہد کو 21۔17 ، 18 -21اور21-14سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔خواتین ڈبلزکے پہلے سیمی فائنل میںپاکستانی کھلاڑی بشری قیوم اور ماہ نور شہزاد نے مالدیپ کی کھلاڑی میسا فتح اللہ اسمعیل اورنیلہ نجیب کو 21۔17 ، 11-21 اور 21-18 سےہرا کر۔کامیابی سمیٹی دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ کی کھلاڑی امیناتھ نبیہاعبد الرزاق وفاطمہ نبیہا عبد الرزاق نے پاکستانی کھلاڑی سہرا اکرم اور ہما جاویدکو 21۔16 اور 21۔12 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔


مینز ڈبلزکے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں ڈیپیش دھمی ورتنا جیت تمانگ نے پاکستانی کھلاڑیوںمحمد عتیق اور راجہ محمد حسنین کو 21-18اور21-15 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی دوسرے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کھلاڑیوںپرڈ ٹینگسری اپیفن اوراپیچسٹ ٹیراوٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں محمدعرفان سعید اور عظیم سرور کو 21-19اور21-12سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لیمکس ڈبلزکے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں ڈیپیش دھمی ا ورامیتا گری نیپاکستانی کھلاڑیوں محمد علی لاروش اور غزالہ صدیق کوکو 21-15 ، 18-21 اور 21-17 سے ہرایا دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ کے کھلاڑیوں حسین زیان شہیدا ور فاطمہ نبیہا عبد الرزاق نیپاکستانی کھلاڑیوں عبد الرحمن اور صائمہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔فا ئنل میچز آج کھیلے جائینگے۔اختتامی تقریب کے موقع پر بین الصوبائی رابطہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین آغا حسن بلوچ مہمان خصوصی ہو نگے

error: Content is protected !!