پاکستان کے علی الیاس نے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ممتاز انٹرنیشنل سائیکلسٹ علی الیاس نے تاجکستاندوشنبے میں ہونیوالی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا41 ویں ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روز پانچویں اور آخری روز دوشنبے چیلنج کپ کے طور پر منعقد ہونیوالے ماسٹرز اور امیچور ایونٹس میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مجموعی طور پر بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی گزشتہ روز ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کے علی الیاس نے ملک و قوم کے لئے سلور میڈل جیت لیا علی الیاس کا تعلق بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی نیشنل چیمپئن شپ کیساتھ کئی ایونٹس جیت چکے ہیں

گزشتہ روز ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ چیلنج کپ میں ماسٹرز کیٹیگری میں علی الیاس نے 61 کلو میٹر روڈ ریس میں علی الیاس رنر اپ رہے اور سلور میڈل کے حق دار ٹھہرے یو اے ای کے خالد علی نے پہلی اور تاجکستان کے خاکی موو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ پاکستان ٹیم کے منیجر و کوچ نثار احمد سمیت دیگر عہدیداروں نے بڑی کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی آئندہ بھی ہونیوالے انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک وقوم کے لئے مزید اعزازات حاصل کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں ویلوڈرم کا جال بچھایا جائے تا کہ کھلاڑیوں کے لئے ایونٹس کی تیاری میں آسانی ہو اس وقت اس ایک ویلوڈرم لاہور میں ہے جس کی حالت بہت خراب ہے جبکہ پشاور میں ویلوڈرم کا وعدہ کیا گیا ہے جس پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جلد از جلد پشاور میں ویلوڈرم کی تعمیر کو حتمی شکل دی جائے ۔

error: Content is protected !!