33 ویں قومی کھیلوں کے پہلے روز مقابلوں کے اختتام پر آرمی نے مجموعی طور 16 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں جاری 33 ویں قومی کھیلوں کے پہلے روز مقابلوں کے اختتام پر مجموعی طور 16 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے، واپڈا 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 8 گولڈمیڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور میں ہونے والے ایونٹس میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان نے میڈلز پہنائے۔شوٹنگ ایونٹ میں آرمی نے 13 گولڈ، 8 سلور اور 9 برونز میڈلز جیتے، پاکستان نیوی نے 7 گولڈ، 11 سلور میڈلز جیتے، پی اے ایف کے شوٹرز نے دو گولڈ حاصل کرتے ہوئے اسی ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان واپڈا اور سندھ نے بھی شوٹنگ میں ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔ اتھلیٹکس سو میٹر دوڑ میں واپڈا کے سمیع اللہ نے گولڈ، آرمی کے عزیر رحمن نے سلور، اور آرمی ہی کے شہباز نے برونز میڈلز جیتے۔ خواتین سو میٹر دوڑ میں واپڈا کی نجمہ پروین نے گولڈ، صاحب آسرا نے سلور اور آنیہ گلزار نے برونز میڈلز حاصل کئے۔ مرد ہاکی ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو چار صفر ہرایا، آرمی کو پولیس کے خلاف واک اوور مل گیا، پنجاب نے نیوی کو چھ دو سے جبکہ کبڈی میں آرمی نے واپڈا کو 45-25 سے ہرایا۔پشاور میں جاری نیشنل گیمز اتھلیٹکس ایونٹ میں پاکستان آرمی نے دو نئے قومی ریکارڈ قائم کر دیئے۔ پہلا ریکارڈ پاکستان آرمی سدرہ بشیر نے پول والٹ میں قائم کیا جنہوںنے تین اعشاریہ 15 کے ساتھ قائم کیا انہوں نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑا۔ دوسرا ریکارڈ بھی پاک آرمی ہی کی ماریہ مراتب نے ٹرپل جمپ میں قائم کیا انہوں نے 12.25 میٹر کے ساتھ قائم کیا۔ واضح رہے کہ پچھلے سال قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں انہی کھلاڑیوں نے ریکارڈ بنایا تھا اور اب نیشنل گیمز میں اپنے ریکارڈ توڑ دیئے۔پول والٹ میں دوسری پوزیشن واپڈا کی نسرین اختر، تیسری پوزیشن آرمی کی مہناز نے حاصل کی۔ ٹرپل جمپ میں دوسری پوزیشن واپڈا کی امینہ سراج اور تیسری پوزیشن پنجاب کی امت الرحمن نے حاصل کی۔ 33 ویں نیشنل گیمز میں تھرو بال ایونٹ میں سندھ نے مضبوط واپڈا کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا۔ سندھ نے پچیس اکیس اور پچیس بائیس سے کامیابی حاصل کی۔ باسکٹ بال ایونٹ میں آرمی نے بلوچستان کو تین پوائنٹس کے مقابلے میں 92 اور واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 14 کے مقابلے میں 108 پوائنٹس سے ہرایا۔
قومی کھیلوں کے شوٹنگ میں پاکستان آرمی نے سونے کے12 تمغے جیت لئے ہیں جبکہ پاکستان نیوی نے سونے کے سات تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان ائیر فورس کے نشانہ بازوں نے سونے کے دو تمغے جیت لئے۔ پاکستان واپڈا اور سندھ نے بھی ایک ایک سونے کا تمغہ جیتا۔سکیٹ،ٹریپ،ڈبل ٹریپ،ائیر رائفل، ائیر پسٹل میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے انفرادی میڈل حاصل کئے جبکہ پاکستان نیوی کی جانب سے چھ انفرادی اور ایک ٹیم ایونٹ میں سونے کے تمغے جیتے گئے۔ قومی کھیلوں کے باضابطہ افتتاح سے قبل شوٹنگ مقابلے جہلم میں شروع ہو گئے تھے تاہم ابھی دو ایونٹس باقی ہیں۔اگرچہ پاکستان واپڈا اور صوبہ سندھ کے نشانہ باز بھی میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم خیبر پختون خوا کے نشانہ باز ایک پوائنٹ بھی حاصل نہیں کر سکے اور ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ 33ویںنیشنل گیمزکے سلسلے میں خواتین کے ہاکی مقابلے سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگئے۔پاکستان آرمی ،پاکستان ریلوے،پنجاب اور پاکستان واپڈکی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوگئیں۔پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے میزبان ٹیم خیبر پختونخواکوعبرتناک شکست دیکر صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہراتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان ریلوے کی ٹیم نے سندھ پر گولوں کی بوچھاڑ کردی اور یکطرفہ مقابلے کے بعدصفر کے مقابلے میں 13گول سے کامیابی سمیٹی ،ریلوے کی جانب سے تہمینہ نے چار،آرزونے تین ،سحرش اور شارقہ نے دو ،دوجبکہ مہوش اور زارانے ایک ایک گول سے سکور کیا۔اسی طرح پنجاب نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا،پنجاب کی جانب سے اریبہ سرور اور صدف نے پیلنٹی کارنر کے ذریعے گول سکول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔واپڈاکی ٹیم کو بلوچستان کیخلاف واک آوور کی بنیادپر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
نیشنل گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے مردوں کے مقابلوں میں ریلویز نے بلوچستان’پی اے ایف نے سندھ’واپڈا نے نیوی اور پنجاب نے خیبرپختونخوا کو شکست دے دی’ریلویز کے ظاہر شاہ نے بلوچستان کے جہانزیب کے خلاف گیارہ چار’گیارہ سات اور گیارہ پانچ’ریلویز کے زین رحمان نے بلوچستان کے فہد صدیقی کے خلاف گیارہ پانچ ‘گیارہ دو اور گیارہ چھ جبکہ ریلویز کے علی بخاری نے بلوچستان کے وقار خان کے خلاف گیارہ پانچ ‘پندرہ تیرہ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی ‘پی اے ایف کے وقار محبوب نے سندھ کے نعمان کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ سات اور گیارہ چار’پی اے ایف کے فرحان محبوب نے سندھ کے محمد فیضان کے کلاف گیارہ صفر ‘بارہ چودہ ‘گیارہ پانچ اور گیارہ چھ جبکہ پی اے ایف ہی کے ذیشان زیب نے سندھ کے نوید رحمان کے خلاف گیارہ آٹھ ‘گیارہ آٹھ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل یک ‘واپڈا کے فرحان محبوب نے نیوی کے سعد عبداللہ کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ چار اور گیارہ ایک ‘واپڈا کے عامر اطلس خان نے نیوی کے رضوان کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ پانچ اور گیارہ چار جبکہ واپڈا ہی کے دانش اطلس خان نے نیوی کے فراز محمد کے خلاف گیارہ نو ‘گیارہ تیرہ ‘گیارہ چھ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی ‘پنجاب کے طیب اسلم نے کے پی کے عزیر شوکت کے خلاف گیارہ پانچ’گیارہ تین اور بارہ دس ‘پنجاب کے عماد فرید نے کے پی کے عباس نواز کے خلاف گیارہ پانچ ‘گیارہ چار اور گیارہ سات جبکہ پنجاب کے عاصم خان نے کے پی کے نور زمان کے خلاف چھ گیارہ ‘نو گیارہ ‘گیارہ نو ‘گیارہ نو اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی ‘ آرمی نے سندھ کو ہرایا ‘آرمی کے صدام الحق ‘عباس شوکت اور وقار محبوب نے کامیابی حاصل کی ‘ویمنز کے مقابلوں میں پنجاب نے ایچ ای سی کو شکست دی پنجاب کی رخسانہ محبوب ‘ایمان شہباز اور نور الامین نے میچوں میں کامیابیاں حاصل کیں ‘واپڈا نے خیبرپختونخوا کو تین صفر سے ہرا دیا ‘واپڈا کی مقدس اشرف’ثمر انجم اور کومل خان نے میچ جیت لئے’سندھ نے کے پی کے خلاف کامیابی حاصل کی سندھ کی انعم عزیز ‘زیبنب خان اور نور الہدیٰ نے میچ جیتے جبکہ آرمی نے ایچ ای سی کو ہرا دیا آرمی کی آمنہ فیاض ‘فائزہ ظفر اور مدینہ ظفر نے میچ جیت لئے۔
واپڈا نے کشتی رانی کے مقابلوں میں دو گولڈاور ایک سلور میڈل جیت لیا ‘واپڈا کی نائلہ اور نگہت نے ویمنز 2000 میٹر میں گولڈ میڈل جیتا’واپڈا کی نائلہ نے ویمنز پانچ سو میٹر میں گولڈ میڈ جیتا’واپڈا کے عمران نے مینز پانچ سو میٹر میں سلور میڈل جیتا۔

error: Content is protected !!