قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر علی شفیق پر جرمانہ عائد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بالر علی شفیق پر جرمانہ عائد کردیاگیا ۔میچ میں حریف بلے باز کو جارحانہ ردعمل پر اکسانے پر علی شفیق پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔علی شفیق کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا۔آن فیلڈ امپائرز امتیاز اقبال اور محمد ساجد نے علی شفیق کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔علی شفیق کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری ندیم ارشد نے جرمانے کی سزا سنائی۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہے۔

error: Content is protected !!