اتھلیٹس کی تربیت کے لئے اکیڈمی شروع کررہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سپورٹس کے فروغ کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے، اتھلیٹس کی تربیت کے لئے اکیڈمی شروع کررہے ہیں،اتھلیٹکس اکیڈمی پنجاب سٹیڈیم لاہور میں قائم کی جائے گی، ماہر کوچز اتھلیٹس کو تربیت دیں گے، اکیڈمی کے لئے اتھلیٹس کی رجسٹریش شروع کردی گئی ہے

ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی رجسٹریشن کررہے ہیں،18سال تک کے اتھلیٹس رجسٹریشن کراسکتے ہیں،اکیڈمی کے قیام سے اتھلیٹکس کا نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ تمام کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں، حال ہی میں ٹینس کے کھلاڑیوں کی تربیت اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے ٹینس اکیڈمی سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں شروع کی ہیِ ڈیرہ غازی خان میں کرکٹ کی اکیڈمی کام کررہی ہے، کھلاڑی محنت اور لگن سے تربیت حاصل کررہے ہیں، اکیڈمیز کا قیام سپورٹس کے فروغ اور ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کی ہر طرح سے معاونت کرے گا۔

error: Content is protected !!