33ویں نیشنل گیمزکی افتتاحی تقریب ٹویٹرٹرینڈنگ میں تیسرے نمبر پر رہی ، تقریب سوشل میڈیا پر لائیو دیکھائی گئی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ))33ویں نیشنل گیمز پشاور نے سوشل میڈیا پرجگہ بنائے رکھی افتتاح کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ٹرینڈ میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ سوشل میڈیا پر سینکڑوں لوگوں نے اس ٹرینڈ کو شئیر کیا ایش ٹیگ 33نیشنل گیمز پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ، تقریب کے افتتاحی لمحات سوشل میڈیا پر لائیو دیکھائے گئے جسے ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور شئیر کیا

33ویں نیشنل گیمز کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا نے ڈیجیٹل میڈیا سیل قائم کیا ہے اس حوالے سے ڈیجیٹل او سوشل میڈیا کے لیڈر طارق آفریدی نے کہا کہ موجودہ دور میں پریس اور ٹیلی وژن میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی اہمیت کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل میڈیا سیل کو فعال کیا گیا ہے تاکہ سوشل میڈیا33ویں نیشنل گیمزکی تمام سرگرمیوں کوسوشل میڈیا صارفین تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ 33ویں نیشنل گیمزکی افتتاحی تقریب ٹویٹرٹرینڈنگ میں تیسرے نمبر پر رہی جبکہ فیس بک صارفین کو بھی لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیاہے پشاور کو نو سال بعد میزبانی کا اعزاز ہوا ہے جس کیلئے ڈیجیٹل میڈیا سیل سینئر وزیر عاطف خان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کی سربراہی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے

error: Content is protected !!