نیشنل گیمز، سندھ کی جعلی آرچری ٹیم کی شرکت کا الزام

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ کے آرچری کھیل کے کھلاڑی بھی میرٹ کی خلاف ورزی پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خلاف سراپا احتجاج,سندھ آرچری ایسوسی ایشن کو لفٹ کرائے بغیر مبینہ جعلی ٹیم کی نیشنل گیمز میں شرکت.تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز پشاور کے سلسلے میں ٹرائلز کے دوران سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف کھیلوں کی صوبائی ایسوسی ایشن کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے من پسند آفیشلز و کھلاڑیوں کو بھیجا گیا جس پر مختلف کھیلوں کے صوبائی سیکریٹریز و کھلاڑی سراپا احتجاج نظر آئے وہیں سندھ آرچری ایسوس ایشن کو بھی مکمل نظر انداز کرتے ہوئے غیر متعلقہ آفیشلز و کھلاڑیوں پر مشتمل آرچری کھیل کا دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کررہا ہے.

زرائع کے مطابق سندھ آرچری سے تعلق رکھنے والے آفیشلز و کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سندھ دستے میں جانے والے آفیشلز و کھلاڑیوں کا تعلق آرچری سے نہیں ہے.حتہ کے ایک کھلاڑی کے علاوہ کسی اور کھلاڑی کے پاس آرچری سیٹ تک نہیں ہے.جبکہ صرف کراچی میں 100 سے زائد آرچری سیٹ کھلاڑیوں کے پاس موجود ہیں جنہیں نظر انداز کرکے میرٹ کے برخلاف من پسند افراد کو نوازا گیا.جس سے آرچری کے حقیقی کھلاڑیوں کی حق تلفی ہوئی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن نے بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اسکے باوجود سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے آرچری سمیت دیگر کھیلوں کے ساتھ حق تلفی قابل افسوس ہے

error: Content is protected !!