کائونٹی چیمپئن شپ، ہمشائر اور لیسٹر شائر کے درمیان میچ ڈرا


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)جاری انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ہمشائر اور لیسٹرشائر کائونٹی کا میچ بغیر کیسی فیصلے کے اختتام پذیر ہو گیا، ہمشائر کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 233 رنزبنائے اور اس کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہمشائر کی جانب سے ہالینڈ نے 82 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جبکہ لیسٹر شائر کی جانب سے برنس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں لیسٹر شائر کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 84 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی تاہم وہ فالو آن سے بچ گئی، ہمشائرکی جانب سے کائل ایبٹ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کرسکے، ہمشائر کی ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ اور لیسٹر شائر کی ٹیم کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں لیسٹر شائر کی ٹیم سترہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چھبیس رنز سکور کرسکی اور میچ ڈرا ہو گیا۔

error: Content is protected !!