نیشنل گیمز، سکواش میں خیبر پختونخوا، نیوی، پنجاب اور ریلوے کی کامیابی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور میں جاری نیشنل گیمز کے سکواش ایونٹ میں خیبر پختونخوا، نیوی، پنجاب اور ریلوے نے کامیابی حاصل کرلی۔

خیبر پختونخوا کے عزیر شوکت نے سندھ کے نعمان خان کو گیارہ نو، گیارہ چار، گیارہ پانچ، ارباب اعزاز نے فیضان خان کو گیارہ چھ، گیارہ نو، گیارہ سات، نور زمان نے نوید رحمن کو گیارہ نو، گیارہ چھ، گیارہ ایک، نیوی کے سعد عبداللہ نے بلوچستان کے محمد مہدی کو گیارہ آٹھ، گیارہ سات، گیارہ چھ، وقار خان نے رضوان کو گیارہ آٹھ، گیارہ تین، گیارہ چھ، محمد فراز نے جہانزیب یوسف کو گیارہ چار، گیارہ سات، گیارہ ایک،

پنجاب کے طیب اسلم نے آرمی کے وقار محبوب کو گیارہ آٹھ، گیارہ چار، آٹھ گیارہ، گیارہ چھ، آرمی کے عباس شوکت نے پنجاب کے عماد فرید کو گیارہ نو، گیارہ سات، پندرہ تیرہ، پنجاب کے عاصم خان نے آرمی کے صدام الحق کو تین گیارہ، گیارہ سات، گیارہ

سات، گیارہ نو جبکہ ایچ ای سی کے محمد عزیر نے ریلوے کے ظاہر شاہ کو گیارہ سات، گیارہ چھ، آٹھ گیارہ، دس بارہ، سات گیارہ سے، ریلوے کے زین رمضان نے ایچ ای سی کے ذیشان گل کو گیارہ چھ، گیارہ نو، تیرہ گیارہ، علی بخاری نے حسن رضا کو گیارہ سات، بارہ دس اور گیارہ سات سے ہرایا۔

تعارف: newseditor