دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل 5کیلئے پاکستان آنے کو تیار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل 5 میں انٹرنیشنل اسٹارز کی کہکشاں جگمگانے کو تیار ہے،

دنیا بھر سے کئی نامور کرکٹرز شرکت کریں گے، مکمل فہرست 21 نومبر کو رجسٹریشن ونڈو بند ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی پہلی بار پی ایس ایل 5 میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،

پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقی پیسر سمیت 28غیرملکی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے، غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیے ونڈو21نومبر کو بند ہونے کے بعد مکمل فہرست جاری کردی جائے گی۔

آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں، ڈیل اسٹین دیگر 5میں سے کسی ایک فرنچائز میں شامل ہوں گے، ہاشم آملا، معین علی، جیسن رائے اور عادل رشید نے بھی رجسٹریشن کرلی ہے، 8ممالک سے تعلق رکھنے والے

28کھلاڑیوں میں سے 7 انگلینڈ، 6جنوبی افریقہ، 5ویسٹ انڈیز، 3،3آسٹریلیا اور افغانستان ، 2سری لنکا اور ایک ایک نیوزی لینڈ، نیپال سے ہے۔ابھی تک پلاٹینم کٹیگری میں دستیابی ظاہر کرنے والے غیرملکی کرکٹرز میں افغانستان کے محمد نبی، مجیب الرحمن اور راشد خان، آسٹریلوی ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین، انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے، نیپالی سندیپ لامی چانے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو،

جنوبی افریقی کے ہاشم آملا، جے پال ڈومینی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر، سری لنکن کے اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا، ویسٹ انڈین کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کیلیے ہر فرنچائز کے 16رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے، یا تو 12مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کئے جانے والے پیغام میں ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ

پاکستانی مداحوں کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہے، ڈرافٹ پول کے ذریعے اس کا حصہ بننے جارہا ہوں، معین علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شمولیت کیلیے بہت پرجوش ہوں۔ جیسن رائے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں سنسنی خیز اور منفرد لمحات فراہم کرتا ہے اور یہ لیگ بھی اسی کے ایک مثال ہے

پاکستان میں کھیل کے پرجوش مداح موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں کرکٹ کھیلنا ان کے لیے کسی دلفریب لمحے سے کم نہیں۔ایلکس ہیلز نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل کے سلسلے میں کراچی میں کھیلے گئے میچز اب بھی یاد ہیں اور وہ اس تجربہ کو کبھی بھلا نہیں سکتے،

کیرون پولارڈ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیلنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ کرکٹ پاکستانی عوام کے لیے کیا معنی رکھتی ہے، پی ایس ایل کا حصہ بننا ان کے کیرئیر میں خاص اہمیت رکھتا ہے اور وہ 2019 میں بھی اس میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

error: Content is protected !!