پاکستان اور آسڑیلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا

پرتھ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان 3روز ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا،

میزبان ٹیم نے 459 رنز کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 91 رنز اسکور کیے۔پرتھ میں میچ کے تیسرے روز پاکستان نے سات رنز بغیر کسی نقصان کے کھیل دوبارہ شروع کیا،

کپتان اظہر علی ایک اور حارث سہیل چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔18 رنز پر دو وکٹیں گرنے کےبعد تیسری وکٹ کی شراکت میں اوپنر شان مسعود اور افتخار احمد نے134 رنز کا اضافہ کیا

شان مسعود نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد 79رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔اس موقع پر کپتان اظہر علی نے شان مسعود کے آؤٹ ہونے پر اننگز ڈکلیئر کردی اور آسٹریلیا اے کو میچ میں فتح کے لیے 459رنز کا ہدف دیا

جس نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹ پر 91 رنز اسکور کیے ، عثمان خواجہ 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔اس ٹور میچ کے بعد اب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز شروع ہوگی جس کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں ہوگا۔

error: Content is protected !!