نیشنل گیمز، آرمی اور واپڈاخواتین سکواش کے فائنل میں پہنچ گئیں

پشاور (سپورٹس رپورٹر) آرمی اور واپڈا نے نیشنل گیمز خواتین سکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے سیمی فائنل میں آرمی کی مدیحہ ظفر نے سندھ کی فہمینہ کو عاصم کو گیارہ دو، گیارہ ایک، گیارہ سات،آمنہ فیاض نے نور الہدیٰ کو گیارہ چار، گیارہ چار، گیارہ آٹھ، دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کی کومل خان نے پنجاب کی نور العین اعجاز کو آٹھ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ نو، چھ گیارہ اور گیارہ آٹھ، مقدس اشرف نے

روشنا محبوب کو گیارہ آٹھ، تیرہ پندرہ، گیارہ چھ اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ واپڈا، ایچ ای سی، آرمی اور پنجاب نے مرد سکواش ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں واپڈا کے دانش اطلس نے ریلوے کے علی بخاری کو گیارہ چار، گیارہ چھ، گیارہ دو، فرحان محبوب نے ظاہر شاہ کو گیارہ نو، گیارہ سات، بارہ چودہ، دس بارہ، گیارہ تین سے ہرایا

عامر اطلس کو زین رمضان کے خلاف واک اوور مل گیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ایچ ای سی کے محمد حسن نے بلوچستان کے وقار خان کو دس بارہ، بارہ دس، گیارہ چار، گیارہ سات، محمد عزیر نے جہانزیب کو بارہ دس، گیارہ دو، گیارہ چار سے شکست دی، ذیشان گل کو فہد کے خلاف واک اوور مل گیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل خیبر پختونخوا کے نور زمان نے آرمی کے شوکت عباس کو نو گیارہ، آٹھ گیارہ، تیرہ گیارہ، گیارہ پانچ اور گیارہ چار سے، آرمی کے صدام الحق نے

خیبر پختونخوا کے عزیر شوکت کو گیارہ آٹھ، گیارہ نو، سات گیارہ، گیارہ سات، رئیس خان نے ارباب اعزاز کو گیارہ چھ، گیارہ چار، گیارہ نو، چوتھے کوارٹر فائنل میں پی اے ایف کے فرحان زمان نے پنجاب کے عاصم خان کو آٹھ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ سات اور گیارہ سات، عماد فرید نے مہران جاوید کو گیارہ پانچ، گیارہ چھ، چار گیارہ اور گیارہ سات سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

error: Content is protected !!