پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویمنز امپائر اور کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی بار ویمنز امپائر اور کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے

جو آئندہ برس جنوری اور فروری میں لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی کے امپائرنگ اور کوچنگ کے چار روزہ کورس میں سابق کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی۔

کورس میں کامیاب ہونے والی خواتین کو آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں خواتین پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا، خواتین امپائرز ریجن، ضلع اور کلب سطح کے میچز کی ذمہ داری ادا کریں گی۔

چار روزہ کورس کے ابتدائی 3 روز خواتین امپائرز کو قوانین، قواعد و ضوابط اور کھیل کے قواعد کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جائے گی۔

کورس کے آخری روز تحریری ٹیسٹ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے جائیں گے، خواہشمند خواتین 31 دسمبر تک آن لائن اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!