قائد اعظم ٹرافی،نعمان کی شاندار بائولنگ کی بدولت کراچی نادرن نے پہلی فتح سمیٹ لی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے کپتان نعمان علی کی شاندار باوٴلنگ کی بدولت سندھ کو 145 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

345 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 199رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے والے سہیل خان کی نصف سنچری بھی سندھ کو مشکلات کے بھنور سے نہ نکال سکی۔
انہوں نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے اسپنر نعمان علی نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل 82 رنز کی سبقت سے دوسری

اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔پہلی اننگز میں ناردرن کے 408 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم326 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی تھی۔
ادھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ بارش اور کم

روشنی کے باعث میچ کے آخری روز صرف26.3اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ جمعرات کے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 93.1 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان 324 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔دوسری جانب ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ بھی ڈرا ہوگیا۔


اوپنر سمیع اسلم کی ایونٹ میں چوتھی سنچری کی بدولت سدرن پنجاب نے 5وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ سمیع اسلم نے 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سدرن پنجاب کے دوسرے نمایاں بلے بازذیشان اشرف تھے۔ انہوں نے 94 رنز بنائے۔ 79 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجا ب کی ٹیم دن کے

اختتام تک خیبرپختونخوا پر صرف 258 رنز کی سبقت ہی حاصل کرسکی۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے عرفان اللہ شاہ نیدوسری اننگز میں 3کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے 338 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔

error: Content is protected !!