پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور ڈریم ورلڈ ریسورٹس کے درمیان معاہدہ۔

 

ملک میں ٹین پن بائولنگ کے فروغ کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور ڈریم ورلڈ ریسورٹس کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا۔

 

کراچی ( نوازگوھر) ملک میں ٹین پن بائولنگ کے فروغ کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور ڈریم ورلڈ ریسورٹس کے درمیان گزشتہ روز کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

معاہدے پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور ڈریم ورلڈ ریسورٹس کے ڈائریکٹر پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی دستخط کئے۔ یہ معاہدہ ایک سال کی مدت کے لئے کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم کے علاوہ ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑی دانیال شاہ، سکندر حیات اور فیصل فیروز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا کہ اس معاہدے سے ملک میں ٹین پن باؤلنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا اور اس سے کھیل کی مقبولیت بھی بڑھے گی۔

دنیا میں ٹین پن باؤلنگ کا کھیل 137 سے زائد ملکوں میں کھیلا جا رہا ہے اگر حکومت اور سپانسرز نے ساتھ دیا تو ورلڈ ٹین پن باؤلنگ کپ کو بھی پاکستان لانے کی کوشش کریں گے۔

ڈریم ورلڈ ریسورٹس کے ڈائریکٹر پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی نے کہا کہ ملک میں ٹین پن باؤلنگ کے کھیل کی مقبولیت کو دیکھ کر یہ معاہدہ کیا

اور ہم اس معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ کھیلیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتیں ہیں اور کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!