نیشنل گیمز میں صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے سے پنجاب میں سپورٹس کو فروغ ملے گا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں پنجاب کے دستے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبوں میں سب سے زیادہ میڈلز جیتے ہیں

جس سے پنجاب میں سپورٹس کے فروغ میں مدد ملے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی کامیابی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں میسر ہیں، منگل کے روز اپنے بیان میں سیکرٹری

سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ پنجاب نے نیشنل گیمز میں سب سے زیادہ میڈلز جیت کر صوبوں پر اپنی برتری ثابت کردی ہے ، پنجاب کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز کے لئے بہت محنت سے تیاری کی جس کا ثمر صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملا ہے، پنجاب کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں 49میڈلز جیتنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے بہترین سہولتیں فراہم کیں اور ماہر کوچز سے تربیت دلائی

جس کی وجہ سے پنجاب کے کھلاڑی میڈلز جیتنے میں دوسرے صوبوں سے آگے رہے،نیشنل گیمز میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی کامیابی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں میسر ہیں جس نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے

کھلاڑی پنجاب کا فخر ہیں، ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کو آگے بڑھنے کے لئے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کی کامیابی میں کوچزبھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کے کھیل کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کی۔

error: Content is protected !!