معین خان اکیڈمی کے ایم سی انڈر16انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں”

کراچی : محکمہ ثقافت و کھیل، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام منعقدہ کے ایم سی انڈر16انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے چار مزید میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔کے ایم سی (ایسٹرن اسٹار) گراؤنڈ پر کسٹم اکیڈمی نے آزاد اکیڈمی کو اور داؤد اکیڈمی نے باب وولمر اکیڈمی کو ہرادیا جبکہ کے ایم سی ناظم آباد گراؤنڈ میں معین خان اکیڈمی نے ناظم آباد جیمخانہ اکیڈمی کو اور یونائٹیڈ اکیڈمی نے سرفراز احمد اکیڈمی کو شکست دیدی۔۔تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچ میں کسٹم اکیڈمی نے مقررہ 30اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 247رنز اسکور کئے۔اویس وکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چودہ چوکوں کی مدد سے 88گیندوں پر 121رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ زنیر احمدنے 77رنز کے ساتھ ان کا بھر پور ساتھ دیا۔اس کے جواب میں آزاد اکیڈمی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن موسیٰ آزاد کی 77گیندوں 15چوکوں کی مدد سے 105رنز کی دلکش اننگ اور محمد معاذ کی 76رنز کی اننگ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 240کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔گروپ بی کے میچ میں معین خان اکیڈمی نے مقررہ 30 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر219رنز بنائے۔انس پراچہ نے 63، محمد اطیب نے 49 اور عمار فاروقی نے 22رنز بنائے۔حمزہ طاہراورعبدالصمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس کے جواب میں ناظم آباد جیمخانہ اکیڈمی کی پوری ٹیم ستائسوں اوور میں 157رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شایا ن اسد 39، کاشان فہیم 37اور منصور نواب نے 32رنز بنائے۔ محمد اطیب نے 21رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میں آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ گروپ سی کے میچ میں باب وولمر اکیڈمی کی ٹیم 30اوورز میں 163رنز بنا سکی۔خان شاہ خان نے 41رنزاور ہارون ارشد نے 34رنز بنائے۔ضیاء اللہ اور ارباز خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے جواب میں داؤد اکیڈمی نے ستائسویں اوور میں مطوبہ ہدف حاصل کرلیا۔وہاج ریاض نے 56رنز، حذیفہ احسان نے 39رنز اور فاروق احمد نے 22رنز کی اننگ کھیلی۔اسی طرح گروپ ڈی کے ایک میچ میں سرفراز احمد اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.4اوورز میں 135رنز اسکور کئے۔عبدالرحمٰن نے 53، ارقم بن فیصل نے 25رنز بنائے۔حسن علی، شاد سخاوت اورنبیل میؤ نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے جواب میں یونائٹیڈ اکیڈمی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف حسنین ماجد کی 75رنز کی اننگ کی بدولت 20,1اوور ز میں حاصل کرلیا۔محمد دانش نے بھی 23رنز اسکور کئے۔نوید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسنین ماجد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!