ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ارشد خان یک میچ کے لیے معطل

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ارشد خان کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا،ارشد خان کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا۔

ارشد خان کو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا،ارشد خان کو آٹھویں راؤنڈ کے میچ میں امپائرز کے پاس جاکر نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

آن فیلڈ امپائرز فاروق علی خان اور ثاقب خان نے ارشد خان کو چارج کیا،میچ ریفری کامران چوہدری نے ارشد خان کو ایک میچ کے لیے معطلی کی سزا سنائی،ارشد خان کی جانب سے اعتراض کرنے پر منگل کے روز سماعت ہوئی،سماعت کے بعد میچ ریفری نے ارشد خان پر عائد سزا برقرار رکھی ۔

ارشد خان قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ میں شرکت نہیں کریں گے،بلوچستان اور ناردرن کے درمیان نویں راؤنڈ کا میچ 25 سے 28 نومبر تک یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!