برائن ویٹوری کا بائولنگ ایکشن کو قانونی قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے زمبابوین فاسٹ بائولر برائن ویٹوری کے بائولنگ ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کی اجازت دے دی، جنوری 2016ء￿ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ویٹوری کا ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا، ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد انہوں نے چنائی، بھارت میں ٹیسٹ دیا جس میں ان کی تمام ڈلیوریز غیرقانونی پائی گئیں جس پر آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ بائیو مکینک ٹیسٹ میں ویٹوری کی تمام ڈلیوریز درست پائی گئی ہیں جس کے بعد اب وہ دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے کے اہل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 2011ء￿ میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغازکیا تھا اور انہیں اب تک چار ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 11 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!