سرفراز احمد کی پانچ سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں سنچری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نےفرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکور کر دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے میچ میں سندھ کے کپتان سرفرازاحمد نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کر ڈالی۔سرفرازنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکورکی ہے، انہوں نے آخری سنچری 2014 ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں اسکور کی تھی۔

سرفراز نے 5 سال بعد فرسٹ کلاس میں سنچری بنا ڈالی

سابق کپتان نے 155 ویں فرسٹ کلاس میچ میں یہ گیارہویں سنچری اسکور کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین صفرسےکلین سوئپ کے بعد سرفرازاحمد کوتینوں فارمیٹ کی کپتانی سےفارغ کردیا تھا۔

error: Content is protected !!